Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

گرفتاری نہیں قتل، الخلیل آپریشن کے مجاہدین کے لیے عباس ملیشیا کا منصوبہ

palestine_foundation_pakistan_jewish-settlers-car1

اسرائیلی چینل 10 کے نمائندے ’’زوی ایزکیلی‘‘ نے فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ عباس ملیشیا نے الخلیل کے دلیرانہ آپریشن کرنے والے مجاہدین کو تلاش کرتے ہی مارنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ منصوبے کے مطابق انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا نہ ہی فلسطینی حکومت کی کسی جیل میں منتقل کیا جائے گا۔ فلسطینی غیر آئینی حکومت چاہتی ہے کہ مستقبل کے کسی مذاکرات میں حماس ان کی رہائی کا مطالبہ نہ کر سکے۔ نمائندے نے سیکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اصل ہدف انہیں قتل کر کے اور انہیں گوریلا کارروائی کرنے والے قرار دیکر ان سے جان چھڑانا ہے، تاکہ مستقبل میں رام اللہ حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات میں حماس ان کو رہا کرنے کا مطالبہ ہی نہ کر سکے۔ فوجی عہدیدار ’’لون بن دافید‘‘ نے صہیونی چینل 10 کو بتایا کہ جس وقت الخلیل میں اسرائیلی فوج کے خلاف آپریش ہوا فلسطینی سکیورٹی اور سیاسی قیادت وسطی علاقوں کی اسرائیلی فوجی قیادت کے ساتھ ایک افطار پارٹی میں شریک تھی، آپریشن کی خبر ملتے ہی فلسطینی قیادت سخت مشکل میں پڑ گئی۔ عہدیدار نے بتایا کہ افطار میں شریک فلسطینی قیادت میں سلام فیاض حکومت کے شہری امور کے وزیر حسین شیخ بھی موجود تھے، جنہوں نے حملہ کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے بھرپور جدوجہد کی یقین دہانی کروائی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan