فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ دیر حطب اور عزموط گاؤں کی اراضی پر قائم ’’الون موریہ‘‘ نامی یہودی بستی میں توسیع کی گئی ہے، انتہاء پسند یہودیوں نے اس بستی میں مزید پانچ گھر تعمیر کر لیے ہیں جنہیں کیراوانز کے نام سے جانا چاہتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہودی بستییوں میں توسیع کی دوسری کارروائی صرہ اور جیت نامی گاؤں کے قریب واقع شفات غلعات نامی بستی میں ہوئی ہے وہاں پر نئے یہودی گھروں کی طرف جانے والے راستے پر بجلی کے کھمبے نصب کیے گئے ہیں۔ یہودیوں کی جانب سے یہ جدید تعمیرات اسرائیل اور فلسطین کے مابین مذاکرات کی نئی بات چیت کے دوران کی گئی ہیں حالانکہ یہودی تعمیرات کو روکنا مذاکرات کی اولین شرائط میں شامل ہے۔