اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے قطر کے سرکاری دورے کا آغاز کر دیا جہاں وہ دوحہ کی سیاسی قیادت کو عباس اور اسرائیلی حکومتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ فلسطینی غیر آئینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی قیادت کے مابین مذاکرات دو ستبمر کو واشنگٹن میں ہونگے۔ قطر کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے ہفتہ کی شام اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات کی، اس دوران مشعل نے انہیں فلسطینی معاملات میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا، ذرائع نے ملاقات کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔