فلسطینی ذرائع کے تازہ ترین انکشاف کے مطابق سابقہ فلسطینی وزیر اور سکیورٹی عہدیدار محمد دحلان نے ’’فلسطینی کجھور کمپنی ۔ یو اے ای‘‘ کے نام سے ایک نئی کمپنی قائم کی ہے، یہ کمپنی خاص طور پر کجھوروں کا کاروبار کرے گی۔
ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ کرپٹ فلسطینی وزیر دحلان کی کمپنی مغربی کنارے میں موجود یہودی بستیوں سے کھجوریں خرید کر آگے فروخت کرے گی۔ ان کھجوروں کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مہر لگا کر فروخت کیا جائے گا، کجھوروں کے کارٹن پر واضح طور پر درج ہو گا کہ یہ متحدہ عرب امارات کی پروڈکشن ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ صہیونی اعلی عہدیداروں اور جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے خفیہ طور پر دحلان کو اس کمپنی میں اس شرط پر شریک کیا ہے کہ وہ اسرائیلی تیار کردہ اشیا کی فروخت کو آسان بنائیں گے۔
ذرائع نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ یہ کمپنی اس وقت قائم کی گئی ہے جب رام اللہ میں قائم فلسطینی حکومت یہودیوں بستیوں میں تعیمیر ہونے والی اشیاء کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔