Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی قوم مذاکرات کاروں کو حقوق سے دستبرداری کی اجازت نہیں دے گی

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister4

غزہ میں فلسطینی حکومت کے وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کسی بھی مذاکرات کرنے والے کو اپنے قومی حقوق سے دستبرداری کی اجازت نہیں دے گی اور کسی بھی طرح کے براہ راست یا بالواسطہ مذاکرات کی حمایت نہیں کرے گی۔ اسماعیل ھنیہ نے یہ بیان غزہ کی پٹی میں خیراتی تنظیموں کی یونین کی جانب سے غزہ کے جنوبی ضلع خان یونس کے شہداء، اسیران اور زخمیوں کے اہل خانہ کے حق میں دی گئی افطاری میں شرکت کرتے ہوئے دیا، اس موقع پر متعدد فلسطینی وزراء، فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین، اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے قائدین اور صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔ ھنیہ نے رام اللہ کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذاکرات کار کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ القدس، مہاجرین کی واپسی، اور قومی مسلمہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں فلسطینی شہداء، زخمیوں اور اسیران کی بات کر رہا ہوں ان سب نے فلسطین کے لیے قربانی دی تھی بے سود مذاکرات کے لیے نہیں، ان مذاکرات کاروں نے اپنے آپ کو شیطان کے لیے بیچ دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی مذاکرات نے ہمیشہ فلسطینی زخمیوں، شہداء اور اسیران سے غداری کی ہے۔ مذاکرات کرنے والوں نے تمام انسانی اور قومی اقدار پامال کر دی ہیں اب وہ امریکہ کی سجائی مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہتے ہیں۔ ھنیہ نے وعدہ کیا کہ وہ فلسطینی مذاکرات کاروں کو قومی حقوق سے دستبردار نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ فلسطین ایک اسلامی وقف کی زمین ہے کسی بھی شخص یا عہدیدار کو اس کی ایک بالشت سے دستبردار ہونے کا بھی حق حاصل نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan