Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حرم ابرھیمی میں 17 ہزار فلسطینیوں کی نمازجمعہ کی ادائیگی

palestine_foundation_pakistan_friday-prayer

مغربی کنارے کے الخلیل شہر میں مسلمانوں کے مذہبی مرکز حرم ابراھیمی میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کے موقع پر اسرائیلی فوج کی طرف سے سخت پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود 17 ہزار افراد نے نماز جمعہ ادا کی .
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز صبح ہی سے قابض فوج نے الخلیل میں حـرم ابراھیمی کی طرف جانے والے بیشترعلاقوں کو پیرا سخت کر دیا تھا. شہریوں کوحرم ابراھیمی کی طرف جانےسے مسلسل روکا جا رہا تھا.تاہم اس کے باوجود رکاوٹیں توڑ کرشہری حرم ابراھیمی میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے.
عینی شاہدین کے مطابق حرم ابراھیمی کے مضافات میں 3000 اسرائیلی فوجی تعینات کیے تھے جنہوں نے تمام مرکزی شاہراہ اور اہم مقامات پر ناکے لگا کر شہریوں کی شناخت پریڈ کا عمل شروع کر رکھا تھا کئی افراد کو عارضی چیک پوسٹوں پر طویل دیر تک روکےرکھا گیا جس سے ان کی نماز جمعہ ضائع ہو گئی تاہم انہوں نے اسرائیلی فوج کے کہنے پر گھروں کو واپس جانے سے انکار کر دیا.
ادھر ستمبر میں عبرانی سال کے آغازکے ساتھ یہودیوں کی عید کے قریب آتےہی حرم ابراھیمی میں فلسطینی شہریوں کے داخلے پر پابند لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے. حال ہی میں مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ قابض اسرائیل ستمبر میں دس روز تک حرم ابراھیمی کو مسلمانوں کےلیے بند کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے جبکہ شہریوں کی تفتیش کا سلسلہ قبل از وقت ہی سخت کر دیا گیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan