Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں جھڑپوں کے بعد سلوان میں بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائیاں

palestine_foundation_pakistan_iof-shooting

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے سلوان کی کئی کالونیوں پر دھاوا بول کر متعدد فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کر دیا، مسجد اقصی کی قریبی کالونی وادی حلوہ میں صہیونی جارحیت زیادہ شدید تھی تاہم کسی گرفتاری کی خبر موصول نہیں ہوئی۔ اسرائیلی فوج کے حملے سے قبل انتہاء پسند یہودی آبادکاروں نے وادی حلوہ کے رہائشیوں کے گھروں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر اہل علاقہ نے ان کا مقابلہ کیا، غاصب یہودیوں نے علاقے کی تاریخی مسجد عین پر حملہ کی بھی کوشش کی اور اس کے ایک دروازے کو آکسیجن کی مدد سے توڑنے کی کوشش بھی کی۔ تاریخی مسجد عین پر حملے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، صہیونی سرحدی گارڈز نے فلسطینی اور یہودی آباد کاروں کے مابین ہونے والی جھڑپوں کے نقصان کا اندازہ لگانے کے بہانے مسجد اقصی کے جنوب میں سلوان کا دورہ کیا۔ سلوان کی دفاعی کمیٹی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ انتہا پسند یہودی تنظیم ’’العاد‘‘کے اسلحہ سے لیس یہودی ارکان نے سلوان کالونی کی مسجد عین پر قبضہ کی کوشش کی اس دوران ایک دروازے کو آکسیجن کی مدد سے تباہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی تاہم اہل علاقہ کے بروقت پہنچنے پر انہیں فرار ہونا پڑا۔ دوسری جانب علاقائی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے وادی حلوہ سے ایک بچے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر علاقے کے نوجوانوں نے فوج کا گھیراؤ کر لیا اور دونوں کے درمیان باقاعدہ جھڑپ شروع ہو گئی، اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر بے دریغ آنسو گیس کے شیل برسائے جس سے بعض نوجوان معمولی زخمی بھی ہوئے۔ اس موقع پر یہودی سیاحتی آبادی نام نہاد ’’داؤد کا شہر‘‘ کے زیر انتظام عین الحمرا کے علاقے سے غضبناک یہودی نوجوانوں کا ایک گروہ بھی موقع پر آ پہنچا، واضح رہے کہ اس یہودی سیاحتی مقام کا انتظام یہودی انتہاء پسند تنظیم ’’العاد‘‘ کے تحت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan