Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے فوری مذاکرات کے لیے مالی بحران کا ڈرمہ رچایا”

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-salam-fayyad-pro-israel1

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی اور صدر عباس کی ایک نئی چال سامنے آئی ہے. ذرائع کے مطابق صدر عباس سے اسرائیل سے فوری طور پر براہ راست مذاکرات شروع کرنے کے لیے میڈیا کے ذریعے اتھارٹی کےمالی مشکلات اور معاشی بحران کا ڈرامہ رچایا، جس میں عملا کوئی حقیقت نہیں تھی. مرکز اطلاعات فلسطین کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حالیہ چند دنوں سے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مسلسل یہ کہا جا رہا تھا کہ مالیاتی بحران کے باعث اتھارٹی ستمبر کے مہینے میں سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری نہیں ک رسکے گی. فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہ پروپیگنڈہ کسی بھی حقیقت سے خالی تھا. اتھارٹی کو کسی بھی قسم کا معاشی بحران درپیش نہیں بلکہ صدر اس بہانے کی آڑ میں اسرائیل سے جلد ازجلد مذاکرات شروع کرنا چاہتے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کو فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنےکی شرط پر بتایا کہ “فلسطینی اتھارٹی ک طرف سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے محض ایک نمائشی بہانہ گھڑا گیا ورنہ اتھارٹی کو ایسا کوئی مالیاتی بحران درپیش نہیں. اس بہانے کا مقصد فلسطینی عوام کویہ باور کرانا تھا کہ اسرائیل سے جلد ازجلد مذاکرات نہ کئے گئے اتھارٹی کو باہر سے رقوم ملنا بند ہو جائیں گی اور یوں فلسطینیوں کی ماہانہ تنخواہیں بھی رک جائیں گی. اس بہانے کے ذریعے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان براہ راست بات چیت کے حوالےسے عوامی حاصل کرنا بھی تھا”. ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مالیاتی بحران کا یہ ڈرامہ پہلی مرتبہ نہیں بلکہ اس سے قبل فتح کے غیرقانونی وزیراعظم سلام فیاض کئی مواقع پر یہ ہتھیار استعمال کر چکے ہیں. ذرائع کا کہناہے کہ فتح کی مرکزی کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی برائے تنظیم آزادی فلسطین کے عہدیدار بھی کئی مواقع پریہ اشارہ دے چکے ہیں کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی پر مسلسل یہ دباٶڈال رہا ہے کہ وہ اسرائیل سے فوری مذاکرات کے لیے مالیاتی مشکلات کا بہانہ اختیار کرے، کیونکہ ایسا کرنےسے فلسطین کے اندر سے عوامی سطح پر اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کی حمایت کے حق میں آواز اٹھے گی.اس کےنتیجے میں ان تمام جماعتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا جو اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کی مخالفت کر رہی ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan