Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے مزید 12 رہنما و کارکن اغوا کر لیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel221

مغربی کنارے کی غیرآئینی فلسطینی حکومت کی ملیشیا نے اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے رہنماؤں اور کارکنوں کو اغوا کرنے کے سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گزشتہ روز کے 37 کے مقابلے میں آج حماس کے 10 رہنما اور کارکنوں کو اغوا کیا گیا۔ ملیشیا نے اپنی کارروائیاں رام اللہ، نابلس، الخلیل، قلقیلیہ اور بیت لحم میں سرانجام دیں۔ رام اللہ میں عباس ملیشیا نے اپنی ظالمانہ پکڑ دھکڑ مہم جاری رکھتے ہوئے اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے سلواد علاقے کے عبد اللہ عدس کو تفتیش کے لیے بلا کر گرفتار کر لیا۔ انہیں پہلے بھی متعدد اغوا کیا گیا تھا تاہم صحت کی انتہائی تشویشناک حالت کے سبب انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔ ادھر رام اللہ سے ہی بیرزیت یونیورسٹی کے دو طلبہ بھی ملیشیا کے ہتھے چڑھ گئے۔ علاء سماحہ کو عین سینیا گاؤں سے اغوا کیا گیا، اسی طرح انجینرنگ فیکلٹی کے دو طلبہ کو بھی تفتیش کے لیے بلا کر گرفتار کیا گیا، یونیورسٹی کے استاذ معاذ صادق نعیرات کو بھی بیتونیا سے ہی اغوا کیا گیا اور اس دوران ان کا گھر بھی مسمار کر دیا گیا۔ نابلس میں تحفیظ القرآٰن کے مراکز اور مساجد کے خلاف عباس ملیشیا کی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے، گزشتہ روز کئی افراد کی گرفتاری کے بعد آج بھی عباس ملیشیا نے دو حفظ کے دو اساتذہ کو اغوا کر لیا جن کے نام عامر جود اللہ اور محمد جیطان ہیں۔ اسی طرح مدرسہ اسلامیہ کے دو استاتذہ کو ان کے گھروں پر چھاپا مار کر اغوا کیا گیا۔ عباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے سب سے بڑے ضلع الخلیل سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا، یطا کے علاقے سے طارق علی ربعی جو رکن پارلیمان خلیل ربعی کے دفتر کے ترجمان ہیں کو عباس ملیشیا نے اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا، 50 سالہ شیخ نائل عمور اور 32 سالہ رافت ابو مراد کو بھی اغوا کر لیا گیا، یہ دونوں مدرسہ الایمان سے تعلق رکھتے تھے۔ قلقیلیہ میں عباس ملیشیا کی ظالمانہ کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں اہم ترین شخصیت مجلس افتاء کے کارکن اور شہری کی منتخب کمیٹی کے رکن یاسر حماد ہیں، اسی علاقے سے متعدد امراض میں مبتلا منذر الشاعر کو بھی اغوا کر لیا گیا۔ اسی طرح اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے موید نوفل کے خاندانی ذرائع کے مطابق سلام فیاض کی غیر آئینی حکومت کی ملیشیا نے نوفل کو بھی اغوا کر لیا ہے۔ نوفل 06 سال اسرائیلی جیلوں میں رہ چکے ہیں۔ بیت لحم میں یوسف حمامدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan