Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

الجزائری امدادی قافلہ غزہ کے لیے روانہ

palestine_foundation_pakistan_alalgerian-aid-ship-gaza

الجزائر کی علماء کونسل کی جانب سے محصورین غزہ کی مدد کے لیے امدادی قافلہ اتوار کے روز الجزائر سے روانہ ہوا ہے. سمندر کے ذریعے آنے والی اس امدادی قافلے کے ہمراہ 1200 ٹن امدادی اشیاء لائی جا رہی ہیں. عرب نشریاتی ادارے”الجزیرہ”کی رپورٹ کے مطابق امدادی کشتیوں میں ادویہ،غذائی اجناس، کپڑوں اور خیموں کی 60 بڑی گانٹھیں لائی جا رہی ہیں. امدادی کشتیوں کا یہ قافلہ اگلے چند روز مین مصری بندرگاہ العریش میں لنگرانداز ہو گا جہاں سے امدادی سامان کو ٹرکوں پر لاد کرغزہ لایا جائے گا. ادھر قافلے کے نگران عبدالرحمان دمارجی نے الجزیرہ سےخصوصی گفتگو میں بتایا کہ امدادی سامان میں اسپتالوں میں استعمال کی ضروری اشیا مثلا آپریشن تھیٹر کے آلات اور زچگی سے متعلق سامان کے علاوہ متحرک کرسیاں، اسٹیچرز، کپڑے، بچوں کے کھلونے، چادریں خیمے اور غزائی سامان شامل ہے. ان کا کہنا تھا کہ امدادی قافلہ اگلے چند روز میں سامان مصری حکام کے حوالےکرے گا جہاں سے اسے غزہ منتقل کیا جائے گا.ایک سوال کے جواب میں دمارجی نے کہا کہ الجزائر میں مختلف سماجی تنظیمیں اور انسانی حقوق کے ادارے مزید امدادی ساما جمع کرنے کی مہم چلا رہے ہیں. اس مہم کے تحت آئندہ ستمبر میں امدادی قافلہ غزہ روانہ کیا جائے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan