Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کی جانب سے ایک لاکھ ڈالرز شمالی غزہ کے غرباء میں تقسیم

palestine_foundation_pakistan_hamas-support-gaza

شمالی غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے ترجمان عبد اللطیف قانوع نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے شروع کی جانے والی ’’جسد واحد مہم‘‘ رمضان کے پہلے عشرے میں بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے، جس میں ایک لاکھ سے زائد ڈالرز کی مدد سے ضرورت مند خاندانوں کے ساڑھے سترہ ہزار کو کھانا کھلایا گیا۔ قانوع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو دیے گئے بیان میں واضح کیا کہ اس مہم کی کامیابی میں حماس کی قیادت اور غزہ کے شمالی ضلع میں اصلاح و تبدیلی بلاک کے اراکین کی کوششوں کا بڑا کردار ہے۔ اسی طرح فنڈز اور امدادی اشیا جمع کرنے اور انہیں غریب اور نادار خاندانوں تک پہنچانے کے لیے مساجد میں کام کرنے والے گروپوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ قانوع نے شمالی غزہ کی مساجد میں نقد رقم اور امدادی سامان جمع کرنے اور کھانے کے پارسلز ضرورت مند غریب خاندانوں میں تقسیم کرنے کے لیے ہر روز گھنٹوں کام کرنے والے افراد کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد نے جان توڑ محنت کرکے روزانہ کھانے کی فراہمی کے لیے مسلسل حماس کے رہنماؤں سے رابطہ رکھا ہے۔ قانوع کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس شمالی غزہ میں شروع کی جانے والی یہ مہم رمضان کے آخر تک جاری رکھے گی، اس دوران علاقے میں موجود ہر ضرورت مند نادار خاندان کو کھانا اور نقد رقوم فراہم کی جائیں گی، یہ مہم انتہائی گنجان آباد جبالیا کیمپ سے لیکر شمالی غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں میں پھیلا دی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan