Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

شیخ صبری نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے کے خلاف خبردار کردیا

مقبوضہ بیت المقدس، (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) القدس کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے مسلسل دورے اور خلاف ورزیاں مقدس مقام پر اسرائیل کی جانب سے بتدریج ’’کنٹرول اور خودمختاری‘‘ مسلط کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔

اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی روزانہ بے حرمتی کا مقصد مسجد کے موجودہ تاریخی و قانونی تشخص اور مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی شناخت کو تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خلاف ورزیاں اسرائیل کے انتہا پسند دائیں بازو کے سیاست دانوں کو خوش کرنے اور ان کے انتخابی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے بھی کی جا رہی ہیں۔

شیخ صبری نے خبردار کیا کہ آئندہ یہودی مذہبی تہواروں کے دوران مسجد اقصیٰ کو مزید سنگین خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے، جن میں اجتماعی مذہبی رسومات، اسرائیلی پرچم لہرانا، پودوں کی نذرانے پیش کرنا اور مذہبی سینگ (شوفار) بجانا شامل ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ستمبر اور اکتوبر کے دوران بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ کا رخ کریں اور اس کی بے حرمتی اور یہودیانے کی کارروائیوں کے خلاف اس کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan