Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

پرزہ جات کی عدم دستیابی سے غزہ کا 70 فیصد بس فلیٹ غیر فعال

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کا پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر چند ہی دنوں میں مکمل طور پر بند ہونے کے خطرے سے دوچار ہے، جہاں ٹائروں، لبریکنٹس اور اسپیئر پارٹس کی شدید قلت کے باعث بسوں کے بیڑے کا تقریباً 70 فیصد پہلے ہی سروس سے باہر ہوچکا ہے۔

یہ بحران غزہ بھر میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی کے دوران سامنے آیا ہے۔

غزہ بس کمپنیوں کی سنڈیکیٹ کے سربراہ انور ابو علبہ کے مطابق مرمت اور دیکھ بھال کے سامان کی غزہ میں داخلے میں ناکامی سے باقی ماندہ 30 فیصد فعال بسیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں اور چند ہی دنوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مکمل نظام بند ہوسکتا ہے۔

ابو علبہ نے کہا کہ بسیں ہزاروں غزہ باشندوں کے لیے بدستور ایک ناگزیر ذریعہ اور زندگی کی اہم سہولت ہیں، جن میں طلبہ، طبی کارکنان اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد شامل ہیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام اور بین الاقوامی تنظیموں سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ میں ٹائروں، لبریکنٹس اور اسپیئر پارٹس کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan