گولڈ سٹون رپورٹ پر فلسطینی اتھارٹی کے موقف پر ردعمل کے طور پر اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) فتح سے متوقع معاہدے پر دستخط کرنے کو ملتوی کر سکتی ہے- اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما مشیر مصری نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اس سلسلے میں ان کی جماعت فلسطینی رہنماوں سے صلاح مشورے کررہی ہے – اس بات کا امکان موجود ہے کہ رواں ماہ میں مصری ثالثی میں 26 تاریخ کو متوقع قومی مصالحتی معاہدے پردستخط کی کارروائی کو ملتوی کر دیا جائے مشیر مصری نے کہا کہ فلسطینی صدر نے گولڈسٹون رپورٹ پر عالمی انسانی حقوق کمیشن میں بحث روک کر قومی جرم کیا ہے- ان کا جرم بہت بڑا ہے جس کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہے