Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور ترکیہ کے مشترکہ مؤقف کی تجدید

اسلام آباد (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان اور ترکیہ نے فلسطین پر مشترکہ مقف برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرا نے مسئلہ فلسطین پر اپنے مشترکہ موقف کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنمائوں نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی اور ان بستیوں سے منسلک خدمات کو محدود کرنے کے برطانیہ کے فیصلے پر 8 عرب و اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کی حمایت کا اظہار کیا۔دونوں وزرا نے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی جانب سے دو ریاستی حل سے متعلق مشترکہ اعلامیے کی بھی توثیق کی۔

دونوں رہنمائوں نے علاقائی معاملات پر قریبی مشاورت برقرار رکھنے پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور مصر کے ساتھ ریجنل فور (R4) فریم ورک کے ذریعے تعاون سمیت علاقائی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا۔اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے آئندہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan