Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قابض اسرائیلی انتظامیہ بیمار محبوسین کی زندگی کے لئے ذمہ دار ہے: احرار سنٹر

palestine_foundation_pakistan_kifah-jibril-palestinian-woman-in-ioa-detention

احرار سنٹر برائے تحفظ حقوق و تعلیم محبوسین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں فلسطینی خاتون کفاح جبریل جو بغیر کسی جرم اور عدالتی کارروائی کے اسیری کے ایام کاٹ رہی ہے ،کی زندگی کو اگر کچھ ہوا تو اس کی ساری ذمہ داری قابض اسرائیلی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ سنٹر کے ڈائریکٹر فواد لکفش نے پریس کے نام جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کفا ح پہلی اگست 2008سے اسرائیلی تحویل میں ہے ۔اس دوران اسے مسکوبہ تفتیشی سنٹر میں شدید تعذیب و تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھراسے 4ماہ کی انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی۔ فواد الکفش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کفاح کے دو بچے ہیں اور وہ خود ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں ،جس کے دوران جسم میں خون کی گردش کا نظام متاثر ہو جاتا ہے۔اس بیماری کی وجہ سے اسے ہسپتال میں کافی مدت تک علاج کیلئے داخل بھی کرایا گیا۔37سالہ کفاح اس کے علاوہ سانس کی تکلیف میں بھی مبتلا ہے۔ احرار سنٹر کے ڈائریکٹر نے ان حالات میں اس خاتون کو مسلسل قید میں رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خاتون کو بہتر علاج کی ضرورت ہے اور اس کا انتہائی نگہداشت میں رہنا ضروری ہے۔ فواد الکفش نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خاتون کی رہائی میں بھر پور کردار ادا کریں اور اس کے علاج معالجے کا انتظام بھی کرائیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan