Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غرب اردن اور القدس میں آبادکاروں کی کارروائیاں، فلسطینیوں اور املاک پر حملے جاری

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بُُدھ کے روز یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور یہ سب کچھ قابض اسرائیلی فوج کی براہ راست سرپرستی اور تحفظ میں ہوا جس نے حملوں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کو منتشر کرنے کے لیے مداخلت کی۔

طوباس اور خانہ بدوش بستیوں پر حملے

طوباس گورنری میں گذشتہ رات کے اوقات کے دوران یہودی آباد کاروں کے جتھو نے شہر کے اطراف اور اس کے اردگرد واقع خانہ بدوش بستیوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے۔

یرزا کے علاقے میں یہودی آباد کاروں نے پانی کی اہم لائنوں کو تباہ کر دیا جس سے وہاں کے باسیوں کے لیے پانی کے اس بنیادی ذریعے کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا جس پر وہ انحصار کرتے ہیں جبکہ ان کی جارحیت کا نشانہ خربہ ابزیق کے مکین بھی بنے۔

یہ حملے وادی اردن اور طوباس کے اردگرد کے علاقوں میں خانہ بدوش بستیوں پر ہونے والے بڑھتے ہوئے حملوں اور زندگی کی بنیادی ضروریات جن میں پانی کے ذرائع، اراضی اور املاک شامل ہیں کو نشانہ بنانے کے اس سلسلے کا حصہ ہیں۔

مشرق بیت المقدس میں مکینوں کے خلاف دہشت گردی

مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقوں میں بدھ کی فجر کے وقت مسلح یہودی آباد کاروں نے شہر کے مشرق میں واقع خان سرخ کے علاقے سے متصل الحثرورة نامی خانہ بدوش بستی پر دھاوا بولا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے مکینوں پر تشدد کیا اور انہیں دہشت زدہ کیا جبکہ بستی کے اردگرد نوجوانوں کا تعاقب بھی کیا تاکہ مکینوں کے دلوں میں خوف بٹھا کر انہیں علاقے سے ہجرت کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

شمالی اور وسطی مغربی کنارے میں متفرق حملے

یہودی آباد کاروں کے یہ حملے نابلس، قلقیلیہ اور رام اللہ کی گورنریوں تک پھیل گئے جہاں صیہونی جتھو نے فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں پر پتھراؤ کرنے کے علاوہ زرعی زمینوں اور املاک پر بھی حملے کیے۔

اس کے مقابلے میں قابض فوج نے یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مداخلت کی اور حملوں کا دفاع کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر گیس کے گولے اور اصلی گولیاں برسائیں جسے فلسطینیوں کے مطابق مکینوں اور ان کی املاک پر حملے کرنے میں یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کے درمیان کردار کی مکمل ہم آہنگی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

تشدد آمیز کارروائیوں میں اضافہ

یہ حملے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے حملوں میں نمایاں اضافے کے سیاق و سباق میں سامنے آ رہے ہیں جن میں فائرنگ، جسمانی تشدد، املاک کی تخریب کاری، زمینوں پر غاصبانہ تسلط اور فلسطینی بستیوں پر حملے شامل ہیں۔

گذشتہ چند دنوں کے دوران مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں کئی فلسطینی شہید اور دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ فلسطینی حلقوں کی طرف سے اسرائیلی فوج پر یہ الزامات عائد کیے جا رہے ہیں کہ وہ حملہ آوروں کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے اور ان فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے جو اپنے دفاع اور اپنی املاک کی حفاظت کی کوشش کرتے ہیں۔

فلسطینیوں کا یہ ماننا ہے کہ قابض فوج کی سرپرستی میں ان حملوں کا جاری رہنا فلسطینی بستیوں بالخصوص خانہ بدوش بستیوں اور بستیوں و چوکیوں کے قریب واقع علاقوں پر بڑھتا ہوا دباؤ ہے جو بستیوں کے مکینوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کرنے اور مزید اراضی پر غاصبانہ قبضہ جمانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan