صہیونی اعلی اختیاراتی سیاسی ذرائع نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کے فیصلے میں توسیع اب کبھی اسرائیلی حکومت کے ایجنڈے سے ختم نہیں ہو گئی عبرانی ریڈیو نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر پابندی صرف ایک ماہ کی مدت کے لیے لگائی گئی ہے۔ اس مدت کے ختم ہوتے ہی یہودی بستیوں کی تعمیر دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ ریڈیو کے مطابق یہ بیان تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی شرط پر اسرائیلی حکومت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی حمایت کی ہے۔ فلسطینی غیر آئینی حکومت نے مذاکرات کی بحالی کے لیے تین شرائط عائد کر رکھی تھیں لیکن مذاکرات کے اعلان میں ان شرائط کو نظر انداز کیا گیا ہے اور تنظیم نے مذاکرات کی ایسی بحالی منظور کرلی ہے جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا کے وزیر خارجہ نے آئندہ ستمبر کو واشنگٹن میں بغیر کسی سابقہ شرط کے لسطین اور اسرائیل کے مابین مذاکرات ک ے آغاز کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکا کی جانب سے کسی پیشگی شرط کے بغیر فلسطین اور اسرائیل میں مذاکرات کے آغاز کو خوش آمدید کہا، نیتن یاھو نے کہا کہ ان کی حکومت علاقے میں حقیقی سلامتی کی خواہاں ہے۔