بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنانی وزارت صحت نے پیر کی شام اعلان کیا کہ دو مارچ کے بعد سے لبنان پر قابض اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چار ہزار تین اکیاسی شہری شہید اور بارہ ہزار چار سو دو دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت نے ایک بیان میں واضح کیا کہ آٹھ اکتوبر سنہ 2023 سے لبنان پر قابض اسرائیلی جارحیت کے مجموعی شہداء کی تعداد ،اس کے اعداد و شمار کے مطابق بڑھ کر آٹھ ہزار نو چالیس شہداء اور تیس ہزار چھ سو انیس زخمیوں تک پہنچ گئی ہے۔
قابض اسرائیل کے طیاروں نے پیرکو جنوبی اور مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جبکہ اسی دوران ان علاقوں میں عمارتوں کو بارود سے اڑانے کے آپریشنز بھی عمل میں لائے گئے۔
یہ سب کچھ قابض اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے تناظر میں ہو رہا ہے جس کا اعلان امریکہ اور ایران کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کے تحت کیا گیا تھا۔
