Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کیلئے الجزائری امدادی جہاز مصری بند رگاہ العریش کی طرف روانہ

palestine_foundation_pakistan_algeria-palestine-flags

الجزائری ریڈیو کے مطابق، غزہ محاصرین کے لئے ریلیف اور ادویات سے بھرا ایک مال بردار جہازا لجزائر سے مصری بندرگاہ العریش کی طرف روانہ ہو چکا ہے۔ ریڈیو کے مطابق جہاز میں 60کنٹینرز میں غذائی اجناس اور ادویات لدی ہوئی ہیں ۔ اس سامان کو مصری بندرگاہ پر اتارا جائیگا اور پھر خشکی کے راستے سے غزہ وادی پہنچایا جائیگا۔ ریڈیو کے مطابق غزہ محصورین کیلئے اس امداد کا اہتمام مسلم اسکالرز سوسائٹی اور کئی اہم قومی شخصیات نے کیا ہے اور الجزائر کی بزنس کمیونٹی، عام شہریوں اور غیر سرکاری تنظیموں نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ درایں اثنا، موریطانیہ میں سیاسی اور سماجی تنظیموں نے غزہ محاصرہ توڑ کر امداد لے جانے والی خواتین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔ واضح رہے کہ موریطانیہ کی شہری ان خواتین نے غزہ کیلئے ریلیف سامان پہنچانے کیلئے ایک مہینے تک مصر میں انتظار کیا۔ ان خواتین کے بیان کے مطابق غزہ پٹی میں ان کا زبردست استقبال ہوا۔خواتین قافلے نے 30ہزار یورو کی مالیت کی 21 ٹن ادویات اور بچوں کیلئے 4ٹن خشک دودھ غزہ انتظامیہ کے حوالے کیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan