Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“گولڈ سٹون رپورٹ میں تاخیر کرانےکی عدالتی تحقیقات کی جائیں”

abbas-with-israel غزہ میں مختلف سماجی اور پیشہ ورانہ تنظیموں نے فلسطینی اتھارٹی پرزور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی غزہ جنگ سے متعلق گولڈ سٹون کی رپورٹ میں عالمی ادارے میں بحث رکوانے کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کرے۔ غزہ کے شہر خان یونس میں منعقدہ ایک مذاکرے میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور پیشہ ورانہ تنطیموں کے ارکان نے اپنی تقاریرمیں صدر محمود کی جانب سے گولڈ سٹون کی رپورٹ پر بحث رکوانے کو جرم قراردیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی عدالتی تحقیقات ہونا چاہئیں کہ آیا صدر محمود عباس نے ایسا کیوں کیا۔ معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر فائز ابوشمالہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی میں بعض اہلکار اس حد تک اسرائیل کے حواری بن چکے ہیں کہ ان کے پیش نظر صرف اسرائیل کا مفاد ہے۔ غزہ میں اسرائیل جنگ کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالی کی اور پوری دنیا اس کی گواہ ہے جبکہ صدر محمود عباس اسرائیلی کے وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں انہوں نے اسرائیلی جنگی جرائم پر پردہ ڈال کرفلسطینی عوام کی خدمت کے اپنے نام نہاد دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی ان تمام اہلکاروں کے خلاف ایسی قانونی کارروائی کی جانی چاہیے جو گولڈ سٹون پر بحث میں تاخیر کے حامی رہے ہیں تاکہ فلسطین میں قومی مفاد کے خلاف آئندہ کسی کو ایسا کرنے کی جرات نہ ہو۔ تقریب کے دوران شعبہ سیاست کے استاد پروفیسر صلاح ناقہ نے کہا کہ محمود عباس فلسطین میں اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرمجرم کے ساتھی بن گئے ہیں، ان کے اقدامات فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے لیے بھی مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ تقریب میں دیگر کئی مقررین نے بھی خطاب کیا اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے گولڈ سٹون کی رپورٹ میں ووٹنگ کو مارچ 2010 تک موخر کرنے پر کڑی تنقید کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan