Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا ملک بھر میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_plf-pc-19-08-2010

دنیا کے سامنے اسرائیلی سفاکیت کو بے نقاب کرتے رہیں گے،رمضان المبارک میں کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس بعنوان ”محصور اہل فلسطین اور ان کی پکار”منعقد کی جائیں گی، حماس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر اسامہ حمدان خصوصی خطابات کریں گے،جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا ،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کریں گے،اقوام متحدہ محصورین غزہ کی امداد کے لئے اپنا کردار کرے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤںعلامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (مرکزی ناظم اعلیٰ جمعیت علمائے پاکستان)،علامہ آفتاب جعفری(مرکزی رہنما جعفریہ الائنس پاکستان)،صابر کربلائی (مرکزی ترجمانفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکی ورکنگ کمیٹی کے اراکین طلباء تنظیموں کے رہنماؤں محمد خان آفریدی(صوبائی صدر پختون ، عاصم قیصرانی(رہنما پی۔ایس۔ایف)،خلیل ستی (مرکزی رہنما ایم۔۔ایس۔ایف)،عبید نورانی،عبدالباسط (رہنما اے۔ٹی۔آی)،اصفر کمال(رہنما آی۔ایس۔او )،عالمگیر خان (صدر آی۔ایس۔ایف )،عبد اللہ شجاعت (رکن شوریٰ اسلامی جمعیت طلبہ)اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکے قیام کا مقصد مظلوم فلسطینی عوام کی آواز کو پاکستانی عوام تک پہنچانا ہے ،اور ساتھ ہی ساتھ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے جارحانہ عزائم اور انسانیت سوز مظالم کو دنیا کے سامنے لانا ہے تا کہ دنیا اسرائیل کا اصل مکروہ و ناپاک چہرہ دیکھ سکے ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکی تنظیم سازی کے عمل نے وسعت اختیار کر لی ہے اور اب کراچی کے ساتھ اسلام آباد،کوئٹہ،پشاوراور لاہور میں بھی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکی شاخیں قائم ہو چکی ہیں ،جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان نور المصطفیٰ نورانی (ترجمان اسلام آباد)،سبحان طوری (صوبائی ترجمان خیبر پختونخواہ)،عامر طوری(صوبائی ترجمان بلوچستان)نامزد کر دئیے گئے ہیں ۔رہنماؤں کاکہنا تھا کہ کوئٹہ پریس کلب میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا انعقاد 22اگست،کراچی میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس 25اگست کو فاران انٹر نیشنل کلب میں ،پشاورپریس کلب میں 29اگست،لاہورپریس کلب میں 30اگست جبکہ اسلام آبادپریس کلب میں 2ستمبر کو کیا جائے گا۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ کانفرنسز میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے مرکزی رہنما لبنان سے ٹیلی فونک اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مرکزی و صوبائی قائدین میںمیاں رضا ربانی،،مشاہد حسین سید،،لیاقت بلوچ،غوث علی شاہ،راجہ ظفر الحق،بابر اعوان ،عبد الرشید ترابی ،صاحب زادہ ابولخیر،نوابزادہ طلال اکبر بگٹی،علامہ عباس کمیلی،حاجی لشکر رئیسانی،کمانڈر خدائدہ,خدائی نور،ارباب ہاشم ،یوسف شاہوانی,امان اللہ شادی زئی،علامہ مقصود ڈومکی اور منصور جعفر (تجزیہ نگار امور فلسطین) کے علاو ہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی ،مظفر احمد ہاشمی اور علامہ آفتاب حیدر جعفری خطاب کریں گے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے اسرائیل مظالم کو پاکستانی عوام کے سامنے آشکار کرنے کے لئے روڈ سائیڈ تصویری نمائش کا اہتمام 22رمضان المبارک تا 23رمضان المبار ک کو ایم اے جناح روڈ پر کیا جائے گا ،جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور طلباء تنظیمیں مشترکہ احتجاجی مظاہرہ22رمضان المبارک کو کراچی پریس کلب کے باہر منعقد کریں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan