کینیڈین پوسٹ کارپوریشن نے غزہ کی پٹی کے لیے اوتاوا کے راستے اسرائیل آنے والی ڈاک کی وصولی عارضی طور پر روک دی ہے. حکام کا کہنا ہے کہ ڈاک کی ترسیل کی عارضی طور پر بندش اسرائیلی مطالبے پر کی گئی ہے. اس سلسلے میں اسرائیل کوئی مزید اقدامات کرنا چاہتا ہے.
اسرائیلی سرکاری ریڈیو نے پوسٹ کارپوریشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کو ڈاک کی ترسیل روکنے کا فیصلہ عارضی ہے اور یہ اسرائیل کی طرف سے کیے گئے مطالبے کے بعد کیا گیا ہے تاہم اوتاوا غزہ کی ڈاک روکنے کے لیے قطعاً تیار نہیں.
ریڈیو رپورٹ کے مطابق پوسٹ کارپوریشن کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی حکام کی طرف سے کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کےباعث اسرائیلی محکمہ ڈاک کو وہاں پر ڈاک کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے.
کینیڈا کا کہنا ہے کہ غزہ کو ڈاک کی ترسیل اسرائیل کے علاوہ کسی دوسرے راستے سے شروع کرنے پرغور کر رہے ہیں تاکہ اوتاوا کے راستے غزہ کی ڈاک کی ترسیل کا عمل جاری رکھا جا سکے.