Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عرب پارلیمان کا پہلا قافلہ غزہ پہنچ گیا

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister-and-arab-parliamentary-union-apu-delegation1

عرب پارلیمان کا پہلا امدادی قافلہ 150 ملین ڈالرز کا امدادی سامان لیکر غزہ پہنچ گیا، قافلہ مصر کی رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ داخل ہوا۔ منتظمین کے مطابق اہل غزہ کی فوری ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس قافلے میں صرف ادویات اور طبی سازوسامان غزہ لایا گیا ہے، غذائی اجناس لیکر آنے والے قافلے کے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ داخلے کی اجازت کے سلسلے میں مصری حکام سے بات چیت جاری ہے۔ الجزائر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب پارلیمان کے امدادی قافلوں کے لیے آسانی پیدا کرنے میں معاون کمیٹی کے رکن مدنی برادعی، جو قافلے میں بھی شریک ہیں، نے کہا ہے کہ اس قافلے میں صرف ادویات اور طبی سازوسامان ہے، غذائی اشیا کا قافلہ اسرائیل کے زیر انتظام عوجہ کراسنگ کے ذریعے غزہ داخل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مصری حکام نے کمیٹی کے اراکین سے غذائی امدادی قافلے کے رفح کراسنگ کے ذریعے داخل ہونے کے امکانات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس موقع پر برادعی نے اعلان کیا کہ عرب پارلیمان کا دوسرا قافلہ ستمبر کے آخر یا اکتوبرکے شروع میں غزہ کی جانب سفر کا آغاز کرے گا یہ امدادی قافلہ الجزائر کا ہو گا اوراس میں بچوں کی تعلیم کے لیے سکول کی ضروریات کا سامان ہو گا۔ انہوں نے کہا جنوری کے شروع ہوتے ہی تیسرا امدادی قافلہ غزہ روانہ کر دیا جائے گا اس کے علاوہ موسم کے اعتبار سے بہت سے قافلے فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیے روانہ کیے جائیں گے۔ الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے کمیٹی کے سربراہ اور نیشنل اسمبلی کے رکن عبد القادر سماری کا یہ بیان بھی نقل کیا کہ الجزائر کے بجٹ سے بھیجا جانے والا یہ قافلہ مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان واقع سرحد پر واقع رفح کراسنگ کے ذریعے بھیجنے جانے والے قافلوں میں سے پہلا قدم ہے۔ عرب پارلیمان کی جانب سے قافلے بھیجنے کے پروگرام کا پہلا قدم اٹھا دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے اہل غزہ کی درپیش فوری ضرورت کی اشیا کی فہرست مرتب کی جن میں سب سے زیادہ ضروری اشیا طبی سازوسامان اور غذائی اجناس تھیں۔ سماری نے کہا کہ ہماری کمیٹی نے غزہ بھیجے جانے والے قافلوں کے لیے آسانی پیدا کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ یہ قافلے صرف ایک مرتبہ روانہ نہیں کیے جائیں گے بلکہ جب تک غزہ کا ظالمانہ اسرائیلی محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا امدادی قافلوں کی غزہ آمد ہوتی رہے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan