Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فریڈم فلوٹیلا 2 میں معاونت کے لیے 30 اطالوی امدادی ادارے شامل

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat8

غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کےلیے امداد جمع کرنے والی اطالوی تنظیم اٹالین فاٶنڈیشن سمیت “فریڈم فلوٹیلا 2” کی امدادی سرگرمیاں منظم کرنے کے لیے اب تک 30 ادارے شامل ہوچکے ہیں۔ سب اداروں نے اپنے طور پر امدادی کام شروع کر دیئے ہیں۔ توقع ہے کہ فریڈم فلوٹیلا 2 رواں سال کے آخر میں غزہ کے لئے روانہ ہو گا۔ واضح رہے کہ غزہ کے محاصرے کو چار سال ہو چکے ہیں۔ امسال 31 مئی کو ترکی اور یورپ کے امدادی جہازوں کے قافلوں پر مشتمل فریڈم فلوٹیلا ون پر اسرائیلی کمانڈوز نے کھلے سمندر میں حملہ کر کے نو ترک رضا کاروں کو شہید اور پچاس کو زخمی کر دیا تھا۔ قابض اسرائیلی فوج نے امدادی سامان لوٹنے کے بعد فلوٹیلا پر سوار سیکڑوں رضا کاروں کو عملے سمیت یرغمال بنا لیا تھا۔ فریڈم فلوٹیلا پر انسانی حقوق کے مندوبین، مختلف عرب اور یورپی ملکوں کے اراکین پارلیمان اور میڈیا کے نمائندوں سمیت کل 650 افراد سوار تھے۔ بعد ازاں اسرائیل شدید بین الاقوامی دباو کے نتیجے میں ان یرغمالی رضاکاروں کو رہا کرنے پر مجبور ہوا۔ غزہ کی معاشی ناکہ بندی خاتمے کے لیے سرگرم “یورپی مہم” کے اطالوی مندوب محمد حنون نے گذشتہ روز روم میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ فریڈم فلوٹیلا 2 کی امدادی تیاریوں کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اب تک اس کمیٹی میں 30 امدادی ادارے شمولیت کی تصدیق کر چکے ہیں ۔ یاد رہے کہ ان تنظیموں کے علاوہ کئی سرکردہ شخصیات نے بھی فریڈم فلوٹیلا 2 میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ ان شخصیات نے امدادی کاموں کے سلسلہ میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ اٹلی میں فلسطینی کمیونٹی کے چیئرمین محمد حنون نے کہا کہ انسانی حقوق کے اطالوی ادارے، صحافی اور بڑی تعداد میں سماجی کارکن فریڈم فلاٹیلا 2 میں شرکت کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔ اب تک کی امدادی کوششوں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی تشکیل کے بعد سے لیکر اب تک اٹلی کے کئی اہم سیاسی راہنماٶں سے اس سلسلہ میں ملاقاتیں کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ امدادی سامان جمع کرنے کے لیے تشہیری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ محمد حنون نے کہا کہ عام شہریوں کی طرف سے امداد کی فراہمی کی یقین دہانیاں حوصلہ افزا ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک میڈیا کے 35 اداروں نے فریڈم فلوٹیلا 2 میں اپنی ٹیمیں روانہ کرنے کی درخواستیں دی ہیں، جبکہ دنیا بھر سے قافلے میں شمولیت کے لیے دلچسپی رکھنے والی شخصیات کی اب تک کی درخواستوں کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan