Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلسطینی اراضی کی یہودکاری، اسرائیل جنگلات اور باغات کو بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے: القدس فاؤنڈیشن

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) القدس انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے محقق علی ابراہیم کی ایک تحقیقی مقالہ جاری کیا ہے جس کا عنوان ”سبز یہودکاری: مقبوضہ فلسطینی زمینوں کی یہودکاری میں جنگلوں اور باغات کا استعمال“ ہے جس میں فلسطینی زمین پر قابض دشمن کے کنٹرول کے ایک غیر مانوس رخ سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

فاؤنڈیشن نے اس مقالے کو استنبول انٹرنیشنل عرب بک فیئر میں اپنی شرکت کے دوران کاغذی شکل میں جاری کیا جبکہ اس نے اب اس کے الیکٹرانک نسخے کو قارئین، متبعین اور دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مہیا کر دیا ہے۔

مقالہ منظم یہودکاری کے نظام کے اندر درخت لگانے کے منصوبوں اور سبز جگہوں کو ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے کا احاطہ کرتا ہے اور درخت لگانے کے حوالے سے قابض کے مقاصد پر زور دیتا ہے جو ایک ایسے عمل کے سیاق و سباق میں شروع ہوتا ہے جس میں قانونی اور انتظامی نظام کے ذریعے فلسطینی زمینوں کو ضبط کیا جاتا ہے اور ایک ایسی شناخت کے ساتھ جگہ کو دوبارہ پیش کرنے پر ختم ہوتا ہے جو اس کی تاریخ اور اصل باشندوں کو مٹا دیتی ہے۔

مقالہ سنہ 1901ء میں اس کے قیام کے بعد سے یہود نیشنل فنڈ کی ابتدائی سرگرمیوں میں ان منصوبوں کی جڑوں کا جائزہ لیتا ہے اور سنہ 1948ء کے نکبہ کے بعد ان کی تیز رفتار توسیع کا تعاقب کرتا ہے جب ان فلسطینی دیووں کی زمینوں پر سینکڑوں ملین درخت لگائے گئے جن کے اہل خانہ کو بے گھر کر دیا گیا اور جن کے گھروں کو تباہ کر دیا گیا تاکہ نباتاتی غلاف ان دیہات کے باقیات کو چھپانے والا پردہ بن جائے۔

مقالہ مقبوضہ بیت المقدس پر روشنی ڈالتا ہے جہاں پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے گردونواح میں قابض دشمن کی طرف سے قائم کردہ باغوں اور کھلی جگہوں کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے جو کہ ”توراتی باغات“ کے نام سے معروف ہیں یہ معاملہ زیادہ خطرناک پہلو اختیار کر لیتا ہے۔

مقالہ واضح کرتا ہے کہ یہ باغات بیت المقدس کی فضا کو دوبارہ تشکیل دینے اور متبادل دینی اور تاریخی بیانیے کے ساتھ اسے فریم کرنے میں تعاون کرتے ہیں جو جگہ کے کنٹرول کی پالیسیوں کے اندر سبز جگہوں کے استعمال کو فروغ دیتا ہے۔

مقالہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ان منصوبوں کا مطالعہ ان کے سیاسی سیاق و سباق سے الگ ہو کر مکمل نہیں ہو سکتا۔ فطرت سیاست سے الگ نہیں ہے اور وہ جنگل جو ایک طبعی منظر دکھائی دیتا ہے وہ اپنے درختوں کے نیچے تاریخ، یادداشت اور بیانیے میں حق کو چھپا سکتا ہے جو گھروں کے گرنے سے زائل نہیں ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan