دو سو سے زیادہ انتہاء پسند یہودیوں نے ضلع نابلس میں واقع حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر مبارک کی بے حرمتی کی، صہیونیوں نے آدھی رات کو قبر پر دھاوا بولا اور صبح تک علاقے میں توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ مقامی باخبر ذرائع کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج کے جتھوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر مبارک کے علاقے بلاطہ پر دھاوا بولا. فوج کے ساتھ سیکڑوں غاصب یہودی بھی تھے جن کا مقصد قبر پر اپنے مذہبی شعار کی ادائیگی تھی۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اس موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل فلسطینی مہاجرین کے بلاطہ کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کیمپ پر دھاوا بول کر علاقے کے خلیل ابو عرب نامی مکین کا گھر منہدم کردیا گیا اور ان کے 22 سالہ بھائی محمد ابو عرب کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا گیا۔