Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آبادکاروں کی جارحیت میں اضافہ

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی فوج نے پیر کی صبح رام اللہ کے شمال میں واقع قصبہ بیرزیت کے علاقے السقی میں، جو عطارہ پل کے نیچے واقع ہے، بغیر اجازت تعمیر کا بہانہ بنا کر متعدد مکانات مسمار کرنا شروع کر دیے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کے بلڈوزروں نے کریم سلامہ النبالی کے خاندان سے تعلق رکھنے والی دو عمارتوں کو مسمار کر کے ملبے کا ڈھیر بنا دیا جبکہ قابض فوج کی جانب سے اس علاقے میں مسماری کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں۔

ہر عمارت چار منزلوں پر مشتمل ہے اور ایک منزل کا رقبہ تقریباً ڈھائی سو مربع میٹر ہے جس کے نتیجے میں رہائشی عمارات کا ایک وسیع رقبہ تباہ ہو گیا۔

زرعی زمینوں پر حملے

بيت لحم کے جنوب مشرق میں یہودی آبادکاروں نے ابو نجیم اور خلایل اللوز کے علاقوں میں فلسطینیوں کی طرف سے ان کی زرعی زمینوں کے راستوں پر لگائے گئے متعدد دروازے اکھاڑ کر چوری کر لیا۔

ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے دروازے اکھاڑ کر چرا لیے۔ یہ حملہ خلایل اللوز کے علاقے کو نشانہ بنانے والے بار بار کے حملوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں شہریوں کی املاک، آبپاشی کے نظام کو خراب کرنا اور فصلوں کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔

نابلس کے جنوب میں یہودی آبادکاروں کے بلڈوزروں نے مسلسل دوسرے روز بھی بیتا کے علاقے الحرائق میں زیتون کے درخت اکھاڑنے اور زمین کو ہموار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تاکہ وہاں ایک استعمراتی راستہ بنایا جا سکے۔

یہ حملے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مسماری، زمینوں کو ہموار کرنے اور اراضی پر قبضے کے بڑھتے ہوئے عملیات کے ساتھ ساتھ ہو رہے ہیں جہاں فلسطینیوں کے گھروں، تنصیبات، املاک اور زرعی زمینوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جولائی کے مہینے میں بائیس سو پچاس سے زائد حملے

اعداد و شمار کے مطابق قابض فوج اور یہودی آبادکاروں نے گذشتہ ماہ جولائی کے دوران شہریوں، ان کی زمینوں اور املاک کو نشانہ بناتے ہوئے دو ہزار دو سو چھپن حملے کیے۔

اسی مہینے میں قابض حکام نے ستر مسماری کی کارروائیاں کیں جن کی زد میں ایک سو پچاس فلسطینی تنصیبات آئیں جن میں انتالیس آباد گھر اور ننانوے زرعی تنصیبات شامل تھیں۔ زیادہ تر مسماری کی کارروائیاں قلقیلیا اور القدس گورنری میں مرکوز رہیں۔

اسی مدت کے دوران قابض حکام نے مسماری کے اکاون نوٹس بھی جاری کیے جو بنیادی طور پر بیت لحم اور الخلیل گورنری میں مرکوز تھے۔

سنہ دو ہزار چھبیس کے آغاز سے اب تک سات سو چالیس منہدم تنصیبات

نسلی دیوار اور یہودی آباد کاری کے خلاف سرگرم کمیشن کے اعداد و شمار رواں برس مسماری کی کارروائیوں کے دائرہ کار کے پھیلاؤ کو ظاہر کرتے ہیں کیونکہ قابض حکام نے سنہ دو ہزار چھبیس کے پہلے نصف کے دوران تین سو اکتالیس مسماری کی کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں سات سو چالیس فلسطینی تنصیبات تباہ ہو گئیں اور نو سو تئیس فلسطینی بے گھر ہو گئے جن میں پانچ سو چھیالیس بچے بھی شامل ہیں۔

اسی مدت کے دوران قابض حکام نے مسماری کے دو سو چون نوٹس حوالے کیے جو اس پالیسی کے تسلسل کی علامت ہے جس کے ذریعے فلسطینی تعمیرات بالخصوص ان علاقوں میں نشانہ بنائی جاتی ہیں جہاں قابض حکام تعمیرات اور لائسنسنگ پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہیں۔

یہ مسماری کی کارروائیاں یہودی آبادکاروں کے حملوں، زمینوں کو ہموار کرنے اور درختوں کے اکھاڑے جانے کے ساتھ مل کر مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی وجود اور اس کی املاک کو نشانہ بنانے والے مسلسل اشتعال کا حصہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan