Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

رمضان کے تقدس میں فوجی کارروائیاں نہیں روک سکتے:اسرائیل

palestine_foundation_pakistan_iof-arrests151

اسرائیل کے ایک اعلیٰ سطح کے فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ ان کا فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ رمضان المبارک میں مغربی کنارے کے علاقوں میں فوجی کارروائیوں روکنے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا. انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظراسرائیلی فوج اپنی کارروائیاں نہیں روک سکتی بلکہ ضرورت پڑنے پران میں شدت لائی جائے گی. شہری دفاع کے لیے مخصوص بریگیڈ کے سربراہ میجرجنرل یواف مورڈخائی نے ایک نیوز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ “فوج کا محمود عباس کے ساتھ رمضان میں فوجی آپریشن بند کرنے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا.فوج فلسطین کے شہروں اور دیہاتوں میں جہاں بھی فوجی کارروائی ناگزیر سمجھے گے کرنے سے گریز نہیں کرے گی. اور رمضان المبارک میں فلسطینیوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکنے کے لیے آپریشن تیز بھی کیے جا سکتے ہیں” ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی فوجی افسر نے عباس ملیشیا کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ عباس ملیشیا کی تین سال کی کارکردگی کے بعد مغربی کنارے میں حماس کی طرف سے اسرائیل کو اب زیادہ خطرات لاحق نہیں، کیونکہ عباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے علاقوں سے حماس کی عسکری قوت کو کچل دیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے دو سال قبل مغربی کنارے میں ایک نئی تحریک انتفاضہ برپا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اسرائیلی فوج نے عباس ملیشیا کے ساتھ مل کر حماس کی یہ کوشش ناکام بنا دی. اسکے بعد حماس کو مغربی کنارے میں سراٹھانے کا موقع نہیں دیا گیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan