امریکہ نےحزب اللہ کے ایک قانونی اورسیاسی پارٹی ہونےکااعتراف کیاہے۔ امریکہ نےدہشتگردی کےسلسلےمیں اپنی سالانہ رپورٹ میں حزب اللہ کو حکومت اور پارلیمنٹ میں ایک بڑی قانونی اورسیاسی جماعت قراردیاہے ۔ روزنامہ الوطن کی رپورٹ کےمطابق امریکہ کےاس اقدام سے لبنان میں حزب اللہ کی خاص اہمیت کا پتہ چلتاہے جسےنظرانداز نہيں کیاجاسکتا اور اس بات کاثبوت ہے کہ واشنگٹن اس تحریک کےساتھ تعاون کرنے پرمجبور ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ دہشتگردی سے نمٹنےکےسلسلےمیں دہرا رویہ اختیارکرتےہوئےگذشتہ چند برسوں سے اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ کودہشتگرد تنظیم کی فہرست میں رکھےہوئےتھا۔ جون دوہزار نومیں لبنان میں ہونےوالےپارلیمانی انتخابات میں حزب اللہ کےتمام امیدوار کامیاب ہوکرپارلیمنٹ میں پہنچے ہیں۔