Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

فلسطین

العوجا میں چاقو حملہ، ایک یہودی آبادکار زخمی

اریحا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے میں اریحا کے شمال میں واقع قصبہ العوجا میں اتوار کی صبح چاقو کے وار کے ایک واقعے میں ایک یہودی آباد کار زخمی ہو گیا۔

ایک تصویر میں اس یہودی آباد کار کو دکھایا گیا ہے جو پیٹھ پر چاقو لگنے کے نتیجے میں درمیانی حالت میں زخمی ہوا ہے، جبکہ چاقو کے وار کا یہ عمل کرنے والے کے بحفاظت واپس نکل جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔

قابض فوج نے چاقو کے وار کرنے والے کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر کے ساتھ قابض فوج کی کمک روانہ کر دی۔

قابض فوج نے قصبہ العوجا اور اس کے گردونواح کو فوجی چوکیوں کے ذریعے بند کر دیا۔

چاقو کے وار کا یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قابضین کے حملوں اور یہودی آباد کاروں کے غنڈوں کی جارحیت میں اضافے کے ساتھ ہی پیش آیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan