Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود شہادتوں کا سلسلہ جاری، 1,286 فلسطینی شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں ایک شہید اور پانچ شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

وزارت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ بہت سے متاثرہ افراد اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر موجود ہیں، کیونکہ ایمبولینس اور شہری دفاع کی ٹیمیں اب تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

وزارت نے واضح کیا کہ دس اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے نفاذ کے آغاز سے لے کر اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر 1,286 شہداء تک پہنچ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 4,257 ہو چکی ہے، اس کے علاوہ 813 متاثرین کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

وزارت کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء کو غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک شہداء کی تعداد 73,420 شہداء تک جا پہنچی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 174,369 ہو چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan