Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا شدید احتجاج

لندن(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے یہودی آبادکاری منصوبے کیلئے اسرائیل کی جانب سے ٹینڈر جاری کیے جانے پر اسرائیلی ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ایک بیان میں ایڈ ملی بینڈ نے اس اقدام کو ناقابل قبول اور تباہ کن قرار دیا اور کہا کہ یہ منصوبہ فلسطین کے قلب کو تقسیم کر سکتا ہے اور مغربی کنارے کو مشرقی بیت المقدس سے الگ کرنے کا خطرہ پیدا کرتا ہے۔

برطانیہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر منصوبہ روکنے، غیر قانونی آبادکاری یونٹس کا ٹینڈر واپس لینے اور آبادکاری میں توسیع بند کرنے کے اقدامات کرے۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے متنازع منصوبے پر وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹینڈر جاری کیا جبکہ ان افراد کو بھی اطلاع نہیں دی گئی جنہوں نے منصوبے کو عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے تشدد اور نئی آبادکاری فلسطینیوں کے حالات مزید خراب کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan