Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ماہ مبارک میں مغربی کنارے کے فلسطینی مسجد اقصی داخلے سے محروم

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-palestinian-old-woman

اسرائیلی حکام نے فلسطینی مسلمانوں کے حق میں ایک اور انتہاء پسندانہ فیصلہ کرتے ہوئے ماہ رمضان میں مغربی کنارے کے پچاس سال سے کم عمر شہریوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور القدس آنے والوں کے لیے خصوصی اجازت نامہ پیش کرنا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام نے پچاس سال سے کم عمر کسی بھی فلسطینی کے لیے مسجد میں داخل ہونے کے لیے خصوصی اجازت نامہ ضروری قرار دیا ہے جبکہ عورتوں کے لیے مسجد میں داخل ہونے کی عمر پینتالیس سال رکھی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کے مطابق اسرائیلی قابض فوج عید تک فلسطینیوں کو مسجد داخل ہونے سے روکتی رہے گی۔ واضح رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے کس بھی مزاحمتی کارروائی سے خوفزدہ ہو کر اسرائیلی فوج ہر سال رمضان میں مقبوضہ بیت المقدس میں پھیل جاتی ہے جبکہ اسرائیلی پولیس اہلکار اور سرحدی سکیورٹی گارڈز بھی فوج کی قوت میں اضافے کے لیے علاقے میں موجود ہوتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan