Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

مسجدِ اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کی رسومات، حماس کی شدید مذمت

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما ہارون ناصر الدین نے مسجدِ اقصی کے اندر یہودی آباد کاروں کی طرف سے تلمودی رسومات، تلمودی عبادات اور اجتماعی عبادت کی ادائیگی کے خطرناک عمل پر سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ تمام حرکات امتِ مسلمہ اور عرب اقوام کی شناخت، مسجدِ اقصی کے تقدس اور اس کے مقام پر ایک صریح اور وحشیانہ حملہ ہیں، یہ رسومات القدس کے خلاف قابض دشمن کی مذہبی جنگ کے دائرے میں ایک نئی فاشسٹ یہودکاری پیش قدمی ہے۔

ہارون ناصر الدین نے اپنے ایک بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسجدِ اقصی ہمیشہ خالصتاً ایک اسلامی مقام رہے گا، اور قابض اسرائیل اور اس کے آباد کاروں کی طرف سے اس کی علامات کو تبدیل کرنے، مٹانے یا اس کے اندر اپنی رسومات مسلط کرنے کی تمام تر ناکام کوششیں انہیں اس کا کوئی حق یا جواز فراہم نہیں کر سکتیں، اور نہ ہی یہ ہمارے عوام اور امت کے اس پر حق کو بدل سکتی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ مسجدِ اقصی میں حاضری اور رباط کے عمل کو تیز کیا جائے اور الحاق اور یہودکاری کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے والے قدسیوں کی بھرپور حمایت کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان گھناؤنے اقدامات کا تسلسل اس بات کا متقاضی ہے کہ سرکاری اور عوامی دونوں سطحوں پر فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ اہلیان بیت المقدس کو یورشوں، جبر و تشدد اور شہر بدری کے خلاف تنہا نہ چھوڑا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسجدِ اقصی میں زمانی اور مکانی تقسیم مسلط کرنے اور اس پر غاصبانہ تسلط جمانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب ہمارے عوام کے فولادی عزم، استقامت اور جاری مزاحمت سے دیا جائے گا، خواہ قابض دشمن اپنے ظلم و جبر میں کتنا ہی کیوں نہ بڑھ جائے۔

ناصر الدین نے ہمارے غیورعوام اور پوری عرب اور اسلامی امت کو دعوت دی کہ وہ مسجدِ اقصی کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، ان یورشوں اور یہودی توسیع پسندی کی رسومات کو ایک معمول کی بات بننے سے ہرگز روکا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ القدس اور اس کے مقدس مقامات کا دفاع اس بات کا متقاضی ہے کہ قابض دشمن کا مقابلہ کرنے اور اس کے آبادکارانہ یہودکاری منصوبوں کو خاک میں ملانے کے لیے تمام محاذوں پر بھرپور کوششیں کی جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan