Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

قاہرہ: خلیل الحیہ کی فلسطینی دھڑوں سے اہم ملاقات، جنگ بندی اور اتحاد پر تبادلۂ خیال

قاہرہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ خلیل الحیہ نے مصری دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی قوتوں اور دھڑوں کے رہنماؤں اور نمائندوں سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور میدانی صورتحال کے تازہ ترین حالات کے ساتھ ساتھ شہر العلمین میں مصری قیادت اور ثالثوں کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

اس ملاقات کے دوران خلیل الحیہ نے حالیہ مشاورت کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور شرکاء کو مختلف فریقین کے موقف اور جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے روڈ میپ کی منظوری کے بعد پیش آنے والی پیش رفت سے مطلع کیا۔

شرکائے اجلاس نے روڈ میپ کے نفاذ میں رکاوٹ ڈالنے کی ذمہ داری قابض اسرائیل پر عائد کی جو مفاہمتوں کو مسترد کرنے اور پہلے مرحلے کے وعدوں سے انحراف کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

شرکاء نے مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کی مسلسل کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جس میں یہودی آباد کاری، علاقوں کو یہودیانے کے عمل اور یہودی آباد کاروں کے حملے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کی مشکل انسانی صورتحال اور کشیدگی کو روکنے اور فلسطینی عوام کو قابض اسرائیل کے انتخابی بازار اور سیاسی کھینچا تانی کا شکار ہونے سے بچانے کے طریقوں پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینیوں کی مدد اور ان کی استقامت کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں اور انہیں باعزت زندگی کے لوازمات فراہم کیے جائیں تاکہ بحالی اور تعمیر نو کے عمل کو تیز کیا جا سکے جس سے فلسطینی عوام کے اپنی زمین اور وطن میں قومی حقوق اور اہداف کے حصول کی راہ ہموار ہو سکے۔

شرکاء نے قومی شراکت داری اور جمہوریت کی بنیاد پر فلسطینی امور کو منظم کرنے اور موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مشترکہ قومی حکمت عملی وضع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شرکاء نے فلسطینی عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے عملی طریقہ کار وضع کرنے کا مطالبہ کیا جن میں سرِفہرست حق خود ارادیت اور مقبوضہ بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan