Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی حملے میں غزہ کے پولیس ڈائریکٹر جمال ابو کمیل شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی دہشت گردی میں غزہ گورنری کے پولیس ڈائریکٹر کرنل جمال محمود أبو کمیل شہر غزہ کے جنوب مغرب میں الرشید روڈ پر ان کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے قابض اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں شہادت نوش کر گئے ہیں۔

وزارت داخلہ اور قومی سلامتی نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے43 سالہ کرنل جمال أبو کمیل کو شہر غزہ کے جنوب مغربی علاقے میں ان کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے جنگی طیاروں کے بم حملے میں شہید کر دیا۔

طبی ذرائع نے واضح کیا کہ شہر غزہ میں ایک مدنی گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

قابض دشمن کے لڑاکا ڈرون طیاروں نے آج شام شہر غزہ کے جنوب مغرب میں شیخ عجلین محلے میں نئی بندرگاہ کے قریب ایک مدنی فلسطینی گاڑی پر جاسوسی میزائلوں سے حملہ کیا۔

مقامی اعداد و شمار نے اشارہ کیا کہ بمباری شیخ عجلین محلے میں ہوئی جس کے نتیجے میں أبو کمیل شہید ہو گئے اور ان کے علاوہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بمباری غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کے تسلسل، اور فلسطینی شہریوں، تنصیبات اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan