Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ایران شام حزب اللہ و حماس کے حامی

palestine_foundation_pakistan_ali-akbar-velayati-the-foreign-policy-advisor-to-the-leader-of-the-islamic-revolution-l-met-with-syrian-president-bashar-al-assad-in-damascus

عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبرولایتی نے آج دمشق میں شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات کی اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے صہیونی دشمن کے مقابل لبنانی قوم، فوج اور حزب اللہ کی استقامت کو سراہا ۔ ایران اور شام نے رفیق حریری ٹربیونل کی جانب سے حزب اللہ کو ملوث قراردینے کی کوشش کی مذمت کی اور اسے لبنان کے امن وثبات کو درھم برھم کرنے کی دشمن کی سازش سے تعبیر کیا۔ ڈاکٹر ولایتی اور صدر بشار اسد نے فلسطین اور لبنان کی مزاحمت کی حمایت کو صہیونی ریاست کی توسیع پسندی اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کی واحد راہ قراردیا۔ اس ملاقات میں ایران اور شام نے حکومت تشکیل دینے کے عراقی قوم کے فیصلے کی حمایت کی۔ اس ملاقات کے اختتام پرشام کے صدر بشار اسد نے رہبرانقلاب اسلامی کے لئے نیک تمناوں اور احترامات نیز ملت شام کی جانب سے ایران کی ملت و حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔ علی اکبر ولایتی سنیچر کو شام کے تین روزہ دورے پردمشق پہنچے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan