Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

امریکا پر اسرائیلی اثر و رسوخ، واشنگٹن تل ابیب کے ہاتھوں یرغمال ہے: حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ الیکشن میں لوگوں کی رائے پر حکومتیں نہیں بنیں، جب آپ لوگوں کی مرضی پر حکومتیں نہیں بناتے تو اعتماد کا بحران پیدا ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے یہ بات آئی ہے کہ یہ نظام نہیں چل رہا، یہ سسٹم نااہلی کا نمونہ ہے، صرف اعتراف سے کچھ نہیں ہو گا، یہ دیکھنا ہو گا کہ کیسے لوگوں کو الیکشن میں لایا جاتا ہے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کا کوئی ایک پہلو نہیں، اس نظام میں عام لوگوں کا کوئی حصہ نہیں، صرف پتے جھاڑنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، نظام کو تبدیل کرنا ہو گا، اس کا حل صرف یہ ہے کہ آئین کو مقدم رکھا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس معاہدے کے اگلے مرحلے میں ایران، قطر اور بنگلادیش کو شامل کرنا چاہیے۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ مکہ معاہدہ صرف دفاع پر نہیں بلکہ معیشت پر بھی ہونا چاہیے، مکہ دفاعی اتحاد اسرائیل کو کھل کر آنکھیں دکھائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں مسلسل لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے، امریکا اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan