Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلسطینی کسانوں پر آبادکاروں کی یلغار، اسرائیلی فوج نے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا

المغير – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی فوج کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے رام الله کے شمال مشرق میں واقع گاؤں المغير میں کسانوں پر حملہ کر دیا۔

المغير گاؤں کی کونسل کے سربراہ امین أبو عليا نے میڈیا کو دیے گئے بیانات میں بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے مشرقی پہاڑی کے علاقے میں کسانوں پر دھاوا بول دیا، اس سے پہلے کہ مقامی شہریوں نے ان کا منہ توڑ جواب دیا، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

أبو عليا نے مزید کہا کہ قابض فوج نے یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے گاؤں پر دھاوا بول دیا، دو نوجوانوں علاء اور ہانی أبو عليا کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ زہریلی گیس کے گولے بھی فائر کیے تاہم کسی قسم کا کوئی زخمی ہونے کا واقعہ ریکارڈ نہیں ہوا۔

رام الله کے شمال مشرق میں واقع گاؤں المغير اور اس کے اردگرد کے دیوات اور قصبات کو بار بار ہونے والے قابض فوج کے دھاووں کے ساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسلسل حملوں کا سامنا ہے۔

نسلی دیوار اور یہودی بستیوں کے خلاف مزاحمتی کمیشن کے مطابق قابض فوج کے فوجیوں اور یہودی آباد کاروں نے گذشتہ ماہ جولائی کے دوران فلسطینی شہریوں، ان کی زمینوں اور املاک کے خلاف 2256 حملے کیے، جن میں 1458 حملے قابض فوج نے کیے اور 798 حملے یہودی آباد کاروں نے انجام دیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan