ترکی کی عالمی خیراتی تنظیم آئی ایچ ایچ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ترک بحری جہاز ’’مرمارہ‘‘ واپس بھیجنے سے قبل اس پر نیا رنگ کر دیا ہے۔ دو ماہ قبل بحری امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا میں شریک ’’مرمارہ‘‘ پر قتل عام کے بعد اسرائیل نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا تھا، گزشتہ روز یہ جہاز ترکی واپس پہنچا تو اس پر نیا رنگ موجود تھا۔ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ ’’مرمارہ‘‘ جہاز پر کی گئی 31 مئی کو کی گئی دھشت گردی کی علامات چھپانے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔ اسرائیلی بحریہ نے جہاز پر سوار افراد کے خلاف بے دریغ فائرنگ کی تھی اور ہزاروں گولیاں برسائی تھیں جن کے نشانات جہاز پر موجود تھے، اس قتل عام میں ترکی کے 09 رضاکار شہید ہو گئے تھے۔ آئی آئی ایچ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے دوبارہ اس جہاز کو ہی استعمال کیا جائے گا۔