Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی عدالت کا شیخ رائد صلاح کو القدس سے نکالنے کا حکم

sheikh-raed-salah1 اسرائیلی حکام نے 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں قائم تنظیم تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیلی عدالت نے انہیں ایک ماہ تک شہر بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریک اسلامی کے ترجمان کے مطابق قابض فوج نے تنظیم کے سربراہ کو گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ یہودیوں کے مسجد اقصٰی پر حملوں کے خلاف نکالے گئے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ قابض فوج نے ان کی وارنٹ گرفتاری کو نوٹس دکھاتے ہوئے کہا کہ انہیں نقص امن کی بنا پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔ دوسری شیخ رائد صلاح کو گرفتاری کے فوری بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا کہ شیخ صلاح مقبوضہ بیت المقدس میں بدامنی پھیلانے اور مسلمانوں کو یہودیوں پرحملوں پر اکسا رہے ہیں۔ عدالت نے مختصر فیصلہ دیتے ہوئے ان کی ایک ماہ کے لیے بیت المقدس سے شہر بدری کے احکامات جاری کیے۔ ادھرتحریک اسلامی نے اسرائیلی عدالت کے فیصلے کو ظالمانہ قراردیتےہوئے اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan