Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

جنگ بندی کے باوجود غزہ میں خونریزی نہ رک سکی، شہداء کی تعداد 1257 ہو گئی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران دو شہداء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے، اس کے علاوہ 6 زخمیوں کو پٹی کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ متعدد شہداء اور متاثرین اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جبکہ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ اب تک ان تک پہنچنے اور انہیں باہر نکالنے سے قاصر ہے۔

وزارت نے واضح کیا کہ 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 1,257 ہو چکی ہے، اس کے علاوہ 4,131 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ عملہ 806 لاشیں نکالنے میں کامیاب رہا ہے۔

وزارت کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ پٹی پر قابض اسرائیل کی جارحیت کی مجموعی تعداد بڑھ کر 73,384 شہداء تک پہنچ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 174,242 ہو گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan