Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

فلسطین اور القدس کی صورتحال پر اہم اجلاس، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کے لیے اردن روانہ

’اسلام آباد(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وزیرِ خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر اردن روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ 5 اگست کو عمان میں القدس سے متعلق منعقد ہونے والے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق اور ان کے جائز مؤقف کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان القدس اور فلسطینی عوام کے مؤقف کی مستقل، اصولی اور واضح حمایت جاری رکھے گا۔ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر شریک ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں علاقائی اور عالمی امور، باہمی دلچسپی کے معاملات اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق، امن و انصاف اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت کرتا آیا ہے۔ نائب وزیراعظم کا یہ دورہ بھی فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو اجاگر کرنے اور عالمی سطح پر سفارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان القدس کی تاریخی، مذہبی اور سیاسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ اور مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan