Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

نابلس میں اسرائیلی فائرنگ کے واقعے میں بزرگ شہری زخمی

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں شہر نابلس کے جنوب میں واقع بلدۃ بیتا کے دروازے پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک ضعیف العمر شخص کو زخمی کردیا۔

فلسطینی ہلالِ احمر سوسائٹی نے اطلاع دی کہ نابلس میں اس کے عملے نے 59 سالہ ایک ضعیف العمر شخص کو طبی امداد فراہم کی جو بستی کے دروازے پر گزرتے وقت گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔ اسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ سال 2026ء کے آغاز سے لے کر اب تک مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جامِ شہادت نوش کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔

اکتوبر 2023 میں غزہ پر جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک قابض فوج مغربی کنارے میں اپنے دھاووں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں 1182 فلسطینی شہید اور تقریباً 24 ہزار گرفتار ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan