Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے لیے حماس اور ثالثوں کے درمیان رابطے تیز

قاہرہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا مذاکرات کار وفد آج بروز منگل کو جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے حوالے سے مذاکرات کی تکمیل کے لیے مصری دارالحکومت قاہرہ روانہ ہو رہا ہے۔

حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ طے پایا ہے کہ یہ وفد جنگ بندی کو پائیدار بنانے اور شرم الشیخ میں طے پانے والے وعدوں کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مصری حکام، مصر، قطر اور ترکیہ کے برادر ثالثوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی دھڑوں اور قوتوں سے ملاقاتیں کرے گا جن میں خاص طور پر غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال اور صدر ٹرمپ کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کی طرف منتقلی سے متعلق امور شامل ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج فضائی بمباری اور بے گھر افراد کے مقامات پر توپ خانے کی گولہ باری کے ذریعے یلو لائن کے نام سے جانی جانے والی جگہ کے اندر مسماری اور تباہی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ سامان، امداد اور سفر کی نقل و حرکت پر پابندیاں برقرار رکھتے ہوئے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan