Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس: القدس کو یہودیانے کی اسرائیلی سازشیں فلسطینی عوام کا عزم نہیں توڑ سکتیں

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما ماجد ابو قطیش نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قابض صہیونی انتظامیہ کی طرف سے کیا جانے والا خطرناک انتباہی اور جارحانہ اقدام ان مسلسل اسرائیلی کوششوں کا حصہ ہے جو مقبوضہ شہر میں فلسطینیوں کے وجود کو ختم کرنے کا ہدف رکھتی ہیں۔

ابو قطیش نے جاری کردہ پریس بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ مبارک کی بے حرمتی کے واقعات اور بیت المقدس کے باشندوں کو ان کے گھروں سے نکال کر انہیں منہدم کرنے اور ضبط کرنے کے عمل کے ساتھ ساتھ متعدد محلوں اور قصبوں میں گھروں کی مسماری، یورشیں اور بندشیں ایک مکمل اور واضح جبری نقل مکانی کا جرم ہیں۔

ابو قطیش نے اس بات پر زور دیا ہے کہ القدس کے شہریوں کو جس چیز کا سامنا ہے وہ ان کی ثابت قدمی اور اپنی زمین، گھروں اور مقدسات کے ساتھ ان کے لگاؤ کو توڑنے کا ہدف رکھتی ہے لیکن یہ القدس کے لوگوں کی مضبوطی اور قابض اسرائیل کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے ان کے عزم کے سامنے ناکام ہو جائے گی۔

انہوں نے مغربی کنارے اور اندرون فلسطین کےمقبوضہ علاقوں میں ہمارے عوام کے تمام بیٹوں اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر ممکن طریقے سے القدس کے مکینوں کی مدد اور پشت پناہی کریں نیز مسجد اقصیٰ میں مستقل موجودگی اور رباط کو مزید مستحکم کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan