Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض فوج کی کارروائی، القدس گورنر کے بیٹے کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی فوج نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبہ سلوان پر دھاوا بولنے کے بعد القدس کے گورنر اور تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عدنان غیث کے بیٹے قصی غیث کو گرفتار کر لیا ۔

قابض فوج نے قصبے پر یورش کی اور قصی غیث کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں مقبوضہ بیت المقدس کے حراست اور تفتیش کے ایک مرکز میں منتقل کر دیا۔

القدس کے گورنر عدنان غیث اور ان کا خاندان قابض انتظامیہ کی طرف سے مسلسل نشانہ بن رہا ہے جو ان پر سخت اقدامات مسلط کرتی ہے جن میں تعاقب اور گرفتاری، اجتماعات میں شرکت یا فلسطینی شخصیات سے ملاقات پر پابندی کے ساتھ ساتھ سفر کرنے یا مقبوضہ بیت المقدس شہر چھوڑنے پر پابندی بھی شامل ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan