Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض فوج کی نابلس ہسپتال میں کارروائی، زخمی مریض حراست میں، عملے پر تشدد

نابلس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے نابلس اسپیشلائزڈ ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور ایمرجنسی وارڈ میں موجود طبی عملے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسپیشلائزڈ ہسپتال کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نائب صدر دانی المصری نے بتایا کہ قابض افواج نے ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا، ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں گھس کر ڈاکٹروں اور نرسوں پر تشدد کیا اور ڈاکٹروں اور نرسوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال دیں۔

ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض فوج کی ایک بڑی تعداد ہوارہ فوجی چوکی کے راستے نابلس شہر میں داخل ہوئی اور سیدھی نابلس اسپیشلائزڈ ہسپتال کا رخ کیا، اور وہ تاحال ہسپتال کا محاصرہ کیے ہوئے ہیں۔

ہسپتال کی نائب صدر دانی المصری نے مزید بتایا کہ قابض افواج نے دو سگے بھائیوں عروہ اور مجد حسین علی صيفی کو گرفتار کر لیا، جن میں سے عروہ تل قصبے پر ہونے والے صیہونی حملے کے دوران کندھے پر گولی لگنے کے بعد ہسپتال میں زیرِ علاج تھا۔ اس کے علاوہ قابضین نے ہسپتال کے سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگز بھی ضبط کر لیں اور انتظامیہ کے دفتر کے دروازے اڑانے کی ناکام کوشش کی۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ قابض فوج کی بکتر بند گاڑیوں کا ایک لشکر ہوارہ چوکی سے نکل کر نابلس شہر میں گھس آیا اور اب بھی نابلس اسپیشلائزڈ ہسپتال کے گرد گھیرا تنگ کیے ہوئے ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan