Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر عالمی تشویش، پاکستان سمیت 8 ممالک کا احتجاج

اسلام آباد(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) 8 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے انتہا پسند اسرائیلی وزراء اور آبادکاروں کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی اور اشتعال انگیز اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی سیکیورٹی میں انتہا پسندوں اور اسرائیلی وزراء کا مسجدِ اقصیٰ میں داخل ہونا، وہاں اسرائیلی جھنڈا لہرانا اور آبادکاروں کی یلغار بین الاقوامی قوانین اور تمام عالمی پاسداریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ مقبوضہ مشرقی القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ اسرائیلی وزراء اور انتہا پسند گروہوں کے یہ اقدامات نفرت اور انتہا پسندی کو ہوا دے رہے ہیں اور دو ریاستی حل کی راہ میں سخت رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر بیت المقدس کے قدیم شہر تک مسلمانوں کی رسائی پر عائد تمام پابندیاں ختم کرے۔مسجدِ اقصیٰ کے تمام احاطے پر صرف اور صرف مسلمانوں کی عبادت کا خصوصی حق تسلیم کیا جائے۔

وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس یا وہاں کے اسلامی و مسیحی مقدس مقامات پر اسرائیل کو کوئی قانونی خودمختاری حاصل نہیں ہے۔اردن کی ہاشمی سرپرستی اور مقدسات کے انتظامات سنبھالنے والے محکمہ اوقاف کی قانونی حیثیت کا مکمل احترام کیا جائے۔

وزرائے خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسرائیل کو مقدس مقامات کی بے حرمتی، اشتعال انگیزی اور غیر قانونی اقدامات سے روکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan